ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس ایف نے ہند۔پاک سرحد پر 25کلو گرام ہیروئن ضبط کیا

بی ایس ایف نے ہند۔پاک سرحد پر 25کلو گرام ہیروئن ضبط کیا

Fri, 09 Sep 2016 15:32:22    S.O. News Service

امرتسر، 8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سرحدی سلامتی فورس(بی ایس ایف) نے آج کہا کہ اس نے یہاں ہندوستان اور پاکستان سرحد پر پاکستانی شہریوں کی طرف سے مبینہ طور پر اسمگلنگ کرکے لائی گئی 25کلو گرام ہیروئن اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔بی ایس ایف کے ڈی آئی جی ایس کٹاریا نے بتایا کہ یہ واقعہ کل رات اس وقت ہوا جب سر حد سیکورٹی فورس کی ایک گشتی ٹیم نے سرحدی چوکی کے نزدیک مشتبہ سرگرمی دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوان فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے جہاں انہیں 25کلو گرام منشیات اور گولہ بارود ملا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ایک خود کار پستول، ایک میگزین، 6 کارتوس، دو پاکستانی سم کاڈرے سمیت ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسمگلروں کے بچ نکلنے کی وجہ سے کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔


Share: